نیشنل

تین یا اُس سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والے ہی اصل محب وطن – چیف منسٹر آندھراپردیش کا نیا نعرہ !

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ تین یا اُس سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والے ہی اصل محب وطن ہیں، ہمیں ایسے افراد کا احترام کرنا چاہیے

 

۔ اُنہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں دو سے زائد بچوں والے افراد کو مجالس مقامی اداروں کے انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دینے کا قانون انہوں نے ہی لایا تھا، لیکن آج کے حالات میں آبادی کو کنٹرول کرنے سے زیادہ اسے بہتر طریقے سے منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہتر پالیسی کیسے لائیں اس پر یہاں بیٹھ کر غور کر رہے ہیں کیونکہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اگر پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی جائے تو کئی مسائل جنم لیں گے۔ اقوام متحدہ نے 1985 میں جب دنیا کی آبادی 500 کروڑ تک پہنچی تھی، تب پہلی بار 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی منایا گیا۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ پہلے زیادہ آبادی والے ممالک کو کمتر سمجھا جاتا تھا، لیکن اب دنیا اُن ہی ممالک پر انحصار کر رہی ہے جن کی آبادی زیادہ ہے۔ آج کا دور ایسا ہے جہاں انسان ہی سب سے بڑی دولت سمجھے جا رہے ہیں۔

 

اُنہوں نے بتایا کہ اگر تولیدی شرح 2.1 پر برقرار رکھی جائے تو آبادی میں اضافہ متوازن رہے گا۔ چندرابابو نائیڈو نے زور دیا کہ حکومت عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button