نیشنل
اے پی میں لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا مہلک جشن – 2 بھکتوں کی موت ؛ 100 سے زائد زخمی

آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے دیورگٹّو گاؤں میں جمعرات کی رات ہر سال دسہرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے بنی اُتسو کے موقع پر خونریز واقعہ پیش آیا۔
آدھی رات کو دیوی کے شادی اور جلوس کے دوران، دیوی کی مورتی کو اپنے اپنے علاقے میں لے جانے کے مسئلے پر دو گروپوں کے عقیدتمند آپس میں متصادم ہوگئے۔ دونوں طرف کے بھکت لکڑیوں سے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ اس تصادم میں دو افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے،
جنہیں علاج کے لئے آدونی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ دیورگٹّو گاؤں میں بنی اُتسو ہر سال منایا جاتا ہے، جس میں تین گاؤں کے بھکت ایک طرف اور سات گاؤں کے بھکت دوسری طرف سے مورتی کی حفاظت کے لیے لاٹھیوں سے لڑتے ہیں۔ اس خونریز روایت کو دیکھنے کے لیے آس پاس ہی نہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی ہزاروں افراد آتے ہیں۔