نیشنل
اےآر رحمان اور ان کی بیوی نے کیا طلاق کا فیصلہ۔ شادی کے 29 سال بعد ٹوٹ رہا ہے رشتہ
نئی دہلی۔ عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ کے درمیان 29 سالہ ازدواجی رشتہ ختم ہونے جا رہا ہے۔ ان کے وکیل نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس جوڑے نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ سائرہ نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رشتے میں بہت درد محسوس کر رہی تھیں
اور ان کے لیے اس صورتحال سے نمٹنا مشکل ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا بلکہ سائرہ نے کافی غور و فکر کے بعد یہ قدم اٹھایا۔اے آر رحمان اور سائرہ کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔
ان کی شادی بزرگوں کی رضامندی سے ہوئی تھی، اور یہ جوڑا طویل عرصے تک ایک ساتھ رہا۔