نیشنل

منی پور گھناؤنے واقعہ پر اسدالدین اویسی کا شدید ردعمل، کہا وزیراعظم نے مجبوری میں دیا بیان: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے منی پور میں تشدد اور دو خواتین کو برہنہ پریڈ کروانے کے شرمناک واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ صدر مجلس نے کہا کہ وزیراعظم کو دو ماہ بعد احساس ہوا کہ وہاں کوکی برادری کے لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

 

 

 

صدر مجلس نے کہا کہ وزیراعظم نے مجبوری میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے کیونکہ یہ ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہو رہا ہے کہ پولیس کی حراست سے لے جانے کے بعد وہاں کی خواتین کے ساتھ کس طرح ظلم کیا گیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ ان خواتین کی برہنہ پریڈ کروائی گئی اؤر کھیت میں لے جاکر اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔یہ واقعہ 4 مئی کو ریاستی دار الحکومت امپھال سے 35 کیلو میٹر دور کانگو کپی ضلع میں پیش آیا۔منی پور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ 2 خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے کا شرمناک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button