نیشنل

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، سوریا کمار یادو کپتان – محمد سراج باہر 

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، سوریا کمار یادو کپتان، شبھمن گل نائب کپتان مقرر – محمد سراج باہر 

 

دبئی میں آئندہ ماہ 9 تاریخ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ (ٹی۔20 فارمیٹ) کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگارکر کی سربراہی میں منتخب ٹیم میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

 

سوریا کمار یادو کو توقع کے مطابق کپتانی سونپی گئی ہے، جب کہ شبھمن گل کو حیران کن طور پر نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ زخمی رشبھ پنت کی جگہ وکٹ کیپر کی ذمہ داری جیتیش شرما کے سپرد کی گئی ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ جبکہ محمد سراج کو باہر کردیا گیا ۔

 

اسپن شعبے کی کمان ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کے سپرد ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

 

سوریا کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button