نیشنل

آسام، شوہروں کی گرفتاری کے بعد اب شادی میں شریک مہمانوں کے خلاف بھی کاروائی

نئی دہلی: ریاست آسام میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف جاری مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ نابالغوں لڑکیوں سے شادی کرنے والے ہزاروں افراد کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب ان کے ماں باپ کو بھی پولیس نوٹس جاری کررہی ہے۔ تازہ طورپرعہیداروں کی جانب سے مزید سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، اب نابالغ لڑکیوں کی شادی میں شرکت کرنے والےرشتہ داروں کو بھی جیل بھیجا جارہا ہے۔ تازہ طورپرظہیرنامی ایک شخص نے اپنے رشتہ دارکی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button