نیشنل

آسام کی ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور تقاریب میں ’بیف‘ کھانے پر پابندی

نئی دہلی: ریاست آسام میں حکومت نے بیف (گائے یا بھینس کا گوشت) کے تعلق سے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ اب کسی بھی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں بیف نہیں ملے گا اور ساتھ ہی اسے عوامی تقریب یا کسی عوامی جگہ پر بھی کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

دراصل دہلی میں آسام حکومت کی کابینہ کی آج میٹنگ ہوئی جس میں کئی وزراء نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ حصہ لیا۔ اس دوران ریاست میں بیف پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق سخت فیصلہ کیا گیا۔ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ’’ہم آسام میں 3 سال قبل گاو کشی روکنے کے لیے قانون لائے تھے۔ اس قانون کی وجہ سے گاو کشی کو روکنے میں کافی مدد ملی ہے۔

 

اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آسام میں کسی بھی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں بیف نہیں رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی کسی عوامی تقریب یا عوامی جگہ پر بھی بیف کا استعمال نہیں ہوگا۔ اس لیے آج سے ہم نے ہوٹل، ریسٹورنٹ اور عوامی مقامات پر بیف کے استعمال کو پوری طرح سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ہم نے اس فیصلہ کو مندروں کے آس پاس تک ہی محدود کر رکھا تھا

 

کسی بھی مندر کے آس پاس بیف پر پابندی لگا دی تھی۔ اب ہم نے اسے پوری ریاست میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button