نیشنل

کثرت ازدواج پر پابندی عائد کرنے چیف منسٹر آسام کا اعلان

نئی دہلی _ 13 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسواشرما نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کثرت ازدواج پر پابندی لگا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت ملک میں کامن سول کوڈ (یو سی سی) کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں آسام حکومت کا تازہ ترین فیصلہ بحث کا گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔

آسام حکومت نے کثرت ازدواج پر پابندی کے نفاذ کے قانونی مضمرات کا مطالعہ کرنے کے لیے پہلے ہی  ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی نے ابھی تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کی۔ تاہم چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت ستمبر میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں بل پیش کرے گی ۔ اگر اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہوتا ہے، تو ہم جنوری میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں بل لائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نفاذ سے تعدد ازدواج یعنی ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ بیوی یا شوہر رکھنے کا رواج ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button