نیشنل
منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ

نئی دہلی: منی پور میں سیکورٹی فورسز پر ایک بڑا حملہ ہوا۔ آسام رائفلز کے قافلے پر حملہ آوروں نے
گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں
تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس حملے سے علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی پھیل گئی ہے۔