نیشنل
اسد الدین اویسی کے گھر پر حملہ۔ مقدمہ درج

نئی دہلی۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و ڑکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی دہلی میں واقع قیام گاہ پر حملہ کے معاملہ میں دہلی پولیس نے مقدمات درج کر لیا ہے۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ اس معاملے میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 146,506,153aکے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات بعض افراد نے اویسی کی سرکاری قیام گاہ کے پاس ہنگامہ کیا تھا اور نیم پلیٹ پر پوسٹر چسپاں کرنے کے علاوہ سیاہی لگا دی تھی۔
اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں پانچ افراد ملوث ہیں جنہوں نے یہ حرکت کی ہے۔