نیشنل

اعظم خان ان کی بیوی اور بیٹے کو 7 سال قید کی سزا

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں عدالت نے اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو مجرم قرار دیتے ہوئے تینوں کو 7-7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ رامپور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے دیا ہے۔

عبداللہ پر پہلے برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پاسپورٹ حاصل کرنے اور غیر ملکی دورے کرنے اور دوسرے سرٹیفکیٹ کو سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر اسے جوہر یونیورسٹی کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام ہے

الزام کے مطابق عبداللہ اعظم کے پاس دو مختلف برتھ سرٹیفکیٹ ہیں۔ پہلا رام پور میونسپلٹی کی طرف سے 28 جون 2012 کو جاری کیا گیا ہے، جس میں عبداللہ کی جائے پیدائش رام پور بتائی گئی ہے، جبکہ دوسرا برتھ سرٹیفکیٹ جنوری 2015 میں جاری کیا گیا ہے، جس میں لکھنؤ کو ان کی جائے پیدائش بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button