نیشنل

اکھلیش یادو سے اعظم خان کی ملاقات۔ بہار کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے؟

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رامپور کے سابق ایم پی اعظم خان نے جمعہ کے روز لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ جیل سے باہر آنے کے بعد اعظم خان اور اکھلیش یادو کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ملاقات کے بعد جب

 

 

میڈیا نے ان سے گفتگو کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا“ہم نے حالِ دل کہا کچھ انہوں نے کہا۔ ظاہر ہے جب دو سیاست میں کام کرنے والے لوگ ملتے ہیں تو سیاسی بات بھی ہوتی ہے۔”سماجوادی پارٹی کے اسٹار کمپینرس کی

 

 

فہرست میں نام ہونے کے باوجود اب تک بہار میں مہم کے لیے نہ جانے کے سوال پر اعظم خان نے کہا“میں جانا چاہتا ہوں لیکن غیر محفوظ ماحول میں نہیں جانا چاہتا۔ جنگل راج میں نہیں جانا چاہتا۔اعظم خان نے آگے کہا“وہ ملک کے بادشاہ ہیں

 

 

تو اپنی بادشاہت اور اپنے سیاسی مستقبل کے لیے اپنی کرسی کا استعمال کریں گے اور انہیں کرنا بھی چاہیے۔ جب اکھاڑے میں پہلوان اترتا ہے تو ہر پہلوان جیتنے کے لیے ہی اترتا ہے۔

 

 

ہم بھی کہیں دور کھڑے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ہم لنگوٹ کے ساتھ لڑیں گے یا بغیر لنگوٹ کے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button