نیشنل

اعظم خان 23 ماہ بعد جیل سے رہا

نئی دہلی ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد اور سابق وزیر محمد آعظم خان کو 23 ماہ بعد سیتاپور جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے موقع پر بڑی تعداد میں سماج وادی پارٹی کے کارکن نے جیل کے باہر ان کا شاندار استقبال کیا۔

 

 

اعظم خان کی رہائی الہٰ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ وہ اکتوبر 2023 سے سیتاپور جیل میں قید تھے۔اعظم خان کی رہائی میں معمولی تاخیر اس وقت ہوئی جب ان کے بیل بانڈ میں پتہ غلط درج ہونے کی بات سامنے آئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ضمانت پر رہائی کے لیے مکمل اور درست پتہ لازمی ہوتا ہے اور پتہ میں غلطی کی صورت میں رہائی کا عمل رک جاتا ہے۔

 

 

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے اعظم خان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اعظم خان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔ ہم عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

 

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے پر تمام فرضی مقدمات واپس لیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button