نیشنل
اعظم خان کو 10 سالقید کی سزا

نئی دہلی۔ ریاست اتر پردیش رامپور کی ایک عدالت نے سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد اعظم خان کو زبردستی مکان خالی کروانے اور دھمکی دینے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
رامپور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ ان پر 14 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے اعظم خان کے علاوہ برکت علی کنٹراکٹرکو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی اور 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اعظم خان کے خلاف سال 2019 میں ڈنگرپور کالونی میں زبردستی مکان خالی کروانے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا
عدالت نے اس معاملہ میں اعظم خان اور کنٹراکٹر برکت علی کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اعظم خان اس وقت ستاپور کی جیل میں محروس ہیں اور عدالت میں وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وہ پیش ہوئے۔