نیشنل

اعظم خان کی کل جیل سے رہائی 

نئی دہلی: اترپردیش کی سیتاپور جیل میں 23 ماہ سے قید سماج وادی پارٹی کے قائد اعظم خان کی رہائی کا عمل منگل (23 ستمبر) کی صبح شروع ہو جائے گا۔ جیل انتظامیہ نے رہائی کے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

 

 

اعظم خان کی رہائی منگل کی صبح 7 بجے ہونے کی امید ہے۔ رہائی کے بعد اعظم خان رامپور کے لیے روانہ ہوں گے جہاں پارٹی کارکنان اور حامیوں کے ذریعہ ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جیل انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں تاکہ رہائی کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔‘‘ واضح ہو کہ اعظم خان سیتاپور جیل میں مختلف مقدمات کے

 

 

تحت محروس ہیں۔ ان کے خلاف زمین پر قبضہ اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ ان معاملوں میں سے کچھ میں انہیں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی لیکن دیگر معاملوں میں قانونی عمل اب بھی جاری ہے۔

 

 

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سیتاپور جیل میں اعظم خان کی صحت کو لے کر ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button