بابا صدیقی کے قتل کا تیسرا ملزم پونے میں گرفتار

ممبئی _ 14 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے اتوار کو این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کیس میں تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت 28 سالہ پروین لونکر کے طور پر کی گئی ہے، جسے پونے سے حراست میں لیا گیا۔ پروین لونکر کو سازش کے اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے، جس نے دھرم راج کشیپ اور شوٹر شیوکمار گوتم کو اس منصوبے میں شامل کیا تھا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اب تک، اس قتل میں ملوث تین شوٹروں میں سے دو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ چھٹی کے دن کام کرنے والی عدالت نے دونوں ملزمین، گورمیل سنگھ اور دھرم راج کشیپ، کو 21 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب، ممبئی پولیس کے افسران مدھیہ پردیش بھی پہنچ گئے ہیں تاکہ اس مشتبہ شخص کی تلاش کریں جو مبینہ طور پر سابقہ مہاراشٹر وزیر اور سیاست دان بابا صدیقی کے قتل میں ملوث ہےبابا صدیقی، جو اجیت پوار کی زیرِ قیادت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر تھے، کو کل باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کیا گیا۔