نیشنل

سرکاری اعزاز کے ساتھ بابا صدیقی سپرد لحد

ممبئی ۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قائد اور تین مرتبہ کے رکن اسمبلی بابا صدیقی جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا، آج ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔

 

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے سرکاری اعزاز کے ساتھ مرحوم کی آخری رسومات انجام دینے کی ہدایت دی تھی۔ بابا صدیقی کی نماز جنازہ باندرہ میں ادا کی گئی اور تدفین ممبئی کے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں افراد موجود تھے

 

جنہوں نے بابا صدیقی کو خراج پیش کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button