تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں اکثریتی طبقہ کے افراد کے حملے میں اقلیتی طبقہ کے دو افراد زخمی

عادل آباد۔18/مئی(اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اکثریتی فرقہ کے افراد کے حملے میں اقلیتی طبقہ کے دو افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ عادل آباد ضلع کے ایچوڑہ منڈل کے گاندھی نگر میں چہارشنبہ کی رات  پیش آیا۔

 

گاندھی نگر کے اکثریتی طبقہ کے افراد نے گاؤں کے مسلم افراد کو زدوکوب کیا اور دونوں طبقات کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔جس میں دو مسلم افراد شدید زخمی ہوگئے۔جس کی اطلاع صدر مجلس ایچوڑہ محمد جاوید کو ملتے ہی انہوں نے ایچوڑہ پولیس سے نمائندگی کرتے ہوئے ایک شکایت درج کی۔اور زخمی شکیل اور وہاب کو علاج کی غرض رمس میڈیکل کالج و ہاسپٹل منتقل کیا۔

رات دیر گئے صدر ٹاؤن مجلس عادل آباد شیخ نذیر احمد نے رمس ہاسپٹل پہنچ کر ڈاکٹرز کو بہتر علاج کا مشورہ دیا ۔اس واقعہ کی اطلاع رکن اسمبلی نامپلی و انچارج ضلع عادل آباد جناب جعفر حسین معراج صاحب کو دی گئی جس پر جعفر حسین معراج نے ضلع ایس پی عادل آباد سے بہ ذریعے فون بات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اقدام قتل کے دفعات لگانے کا مطالبہ کیا۔

 

اور شیخ نذیر احمد صدر مجلس عادل آباد اور معتمد مجلس سید راشد الحق کو اٹنور ڈی ایس پی سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی،شیخ نذیر احمد،معتمد سید راشد الحق،صدر مجلس ایچوڑہ محمد جاوید،جواینٹ سیکریٹریز محمد روہیت،شکیل احمد، کونسلر شاہ نواز الرحمٰن نے اٹنور ڈی ایس پی ناگیندر سے ملاقات کرتے ہوئے اس واقع میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کا مطالبہ کیا۔ڈی ایس پی نے کہا کے وہ مزید تحقیقات کررہے ہیں اور جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button