نیشنل

اندور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے پرتشدد احتجاج کرنے والے بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

بھوپال _ 16 جون ( اردولیکس) مدھیہ پردیش کے اندور  میں جمعرات کی آدھی رات کو پالسیا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کر رہے بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور  15 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ جمعہ کی صبح انھیں میڈیکل کے بعد رہا کر دیا گیا

 

۔بجرنگ دل کے یہ کارکن منشیات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے سامنے سڑک جام کردی اور دکانوں پر پتھراؤ کیا اور کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ احتجاج کو پر تشدد ہوتے دیکھ کر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ بجرنگ دل کارکنوں کے تشدد میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 

 

پولیس نے لاٹھی چارج کے بعد یہاں سے 15 کارکنوں کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا، پھر کارکن جیل میں ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ بی جے پی کے کئی لیڈرس ان سے ملنے گئے۔ سیاسی دباؤ بنانے کے بعد کارکنوں کو رات ایک بجے جیل سے طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا۔ یہاں سب کو میڈیکل کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً سات بجے بجرنگ دل کے 500 سے زیادہ کارکن پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے تھے۔ وہ منشیات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وہ سڑک پر بیٹھ کر نعرے لگانے لگایے ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس نے کئی بار  احتجاجیوں کو احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی  لیکن کارکن نہیں مانے۔ بالآخر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا

متعلقہ خبریں

Back to top button