نیشنل

گجرات فسادات پر مبنی فلم پر پابندی۔ سپریم کورٹ نے مرکز کو جاری کی نوٹس اورطلب کیا جواب

حیدرآباد: گجرات فسادات پرمبنی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی لگانے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز کی مودی حکومت سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گجرات فسادات پرمبنی بی بی سی کی دستاویزی فلم عوام کو دیکھنے کے لیے جاری کی گئی تاہم آئی ٹی ایکٹ 2021 کے رول 16 کے تحت سچائی کے خوف پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس دستاویزی فلم کو حکومت نے جانبدارانہ پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button