نیشنل

آر ایس ایس کے تعلق سے مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے آر ایس ایس کے تعلق سے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر عائد 58 سال پرانی پابندی کو ہٹا دیا ہے۔

 

نومبر 1966 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے یہ پابندی عائد کی تھی۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے پرمکھ امیت مالویا نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 58 سال قبل 1966 میں جاری کیا گیا غیر آئینی حکم جس میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین پر پابندی عائد کی گئی تھی مودی حکومت نے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ یہ حکم کبھی منظور نہیں کیا جانا چاہیے تھا، مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی کانگریس نے مخالفت کی ہے کانگریس قائد پاون کھیڑا نے سرکاری حکمنامہ کی ایک کاپی ٹویٹ کی اور لکھا کہ سرکار نے 58 سال پرانی پابندی ہٹا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button