تلنگانہ

سعودی سڑک حادثہ – مرکزی وزیر بنڈی سنجے کا اظہار تعزیت

مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے سعودی عرب میں پیش آئے بس حادثے میں 42 عمرہ زائرین کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس سانحے کے بعد فوری طور پر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں معصوم جانوں کے ضیاع سے دلی طور پر صدمہ پہنچا ہے

 

اور وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے سینئر حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور سعودی حکام سے ہر سطح پر تال میل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

سانحے کے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کے لیے مرکز نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے تاکہ انہیں فوری معلومات اور مدد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button