انٹر نیشنل

مقدس شہروں میں گرمی عروج پر۔ مکہ مکرمہ دنیا کا گرم ترین شہر درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں موسم گرما کا زور اگسٹ کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتہ میں ٹوٹ جاتا ہے مگر اس سال گرمی کی شدت میں اب کمی نہیں آرہی ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ دنیا کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جائے گی۔

 

 

طقس العرب کے مطابق محسوس کی جانے والی گرمی کے علاوہ گرم تپتی ہوا چلے گی جبکہ یہ کیفیت جمعہ تک جاری رہے گی۔طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’انتہائی گرم موسم میں دوپہر کے وقت دھوپ سے بچنے کی کوشش کی جائے‘۔

 

 

ادھر سعودی محکمہ موسمیات نے اسی طرح کی پیشگوئی مدینہ منورہ کے لیے بھی کی ہے جہاں درجہ حرارت 48 تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، خیبر، بدر اور وادی الفرع میں بھی گرم ہوا اور لو چلے گی‘۔

 

 

محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے ساحلی شہر ینبع اور الرایس میں تیز ہوا ہوگی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button