نیشنل

"تجھ کو کتنوں کا لہو چاہئیے اے وطن” سنبھل واقعہ پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا شدید ردعمل

حیدرآباد ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ریاست اترپردیش سنبھل واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ صدر مجلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا

 

"ہم سنبھل میں امن اور خاموشی سے احتجاج کرنے والوں پر اتر پردیش پولیس کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس کی فائرنگ میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ساتھ ہی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لکھا

 

"تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن۔جو تیرے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں

کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ہو گا۔کتنے آنسو تیرے صحراؤں کو گلزار کریں”

متعلقہ خبریں

Back to top button