نیشنل

مالیگاؤں ملزمین کی رہائی پر بیرسٹر اویسی کا حکومت سے سوال

حیدرآباد ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کے ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ میں 6 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے مگر تمام ملزمین کو بری کر دیا گیا۔

 

یہ مذہب کی بنیاد پر دہشت گردی تھی لیکن جان بوجھ کر ناقص تحقیقات کی گئیں۔بیرسٹر اویسی نے کہا کہ سابق پراسیکیوٹر نے خود اعتراف کیا تھا کہ این آئی اے نے ملزمین کے ساتھ نرمی برتنے کو کہا۔ یاد رکھیں، انہی میں سے ایک ملزمہ آج بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی؟ جس طرح ممبئی ٹرین دھماکے کے فیصلہ کے خلاف

 

مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی اور کیا این آئی اے و اے ٹی ایس کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا؟ یا پھر یہ انصاف صرف مخصوص طبقے تک محدود ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button