نیشنل

بنگال کی سیاست میں ہلچل: بیرسٹر اویسی کا بڑا اعلان، “نہ ممتا سے جھکیں گے نہ مودی سے ڈریں گے”

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے چہارشننبہ کو ضلع مرشدآباد کے ناوڈا میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کے اتحادی، عام جنتا اُنیان پارٹی  کے قائد ہمایوں کبیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی اور ممتا بنرجی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے مسلمان اپنی سیاسی قیادت قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اب وہ اپنے حقوق اور اقتدار میں مناسب حصہ داری چاہتے ہیں۔

 

اویسی نے دوٹوک انداز میں کہا، “ہمیں اپنے حقوق چاہئیں، ہمیں حصہ داری چاہیے۔ ہم ممتا بنرجی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور نہ ہی نریندر مودی سے ڈریں گے۔”

 

انہوں نے مزید کہا، “ممتا بنرجی اور نریندر مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں بھائی بہن کی مانند ہیں، اور بنگال کے مسلمان اس خوف سے آزادی چاہتے ہیں۔”

 

سیاسی مبصرین کے مطابق اویسی کے یہ بیانات مغربی بنگال کی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے سکتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں ووٹروں کے رجحان پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button