نیشنل

بنگلورو یونیورسٹی کے طالب علم عفان کو دہشت گرد کہنے والا پروفیسر معطل – پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا

بنگلورو کی پی ای ایس یونیورسٹی کے پروفیسر کو ایک  طالب علم عفان کو "دہشت گرد” کہنے پر معطل کردیا گیا ہے یونیورسٹی نے اس واقعہ کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد فوری طور پر پروفیسر مرلی دھر کے خلاف کاروائی کی . جبکہ آس نے یونیورسٹی سے معافی بھی مانگی تھی

 

متنازعہ واقعہ کے بعد پروفیسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس نے کالج کے پروفیسر مرلی دھر دیشپانڈے کے خلاف از خود (سُو موٹو) ایف آئی آر درج کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، بنگلورو ساؤتھ ڈویژن کے گیریناگار پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک کلاس روم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں مبینہ طور پر پروفیسر نے ایک مسلم طالب علم کو "دہشت گرد” کہہ کر مخاطب کیا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل روی کمار ٹی این نے وائرل ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ممکنہ خطرہ محسوس کرتے ہوئے از خود مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے پروفیسر دیشپانڈے کے خلاف بی این ایس کی دفعات 299 اور 352 کے تحت کیس درج کیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق، متاثرہ طالب علم افان سے بھی شکایت درج کروانے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم اس نے کالج کی جانب سے ممکنہ تادیبی کارروائی کے خوف سے شکایت درج کروانے سے گریز کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button