موہن بھاگوت کا عدنان سمیع کے ساتھ کھانا کھانا ملک مخالف اقدام

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کی معروف گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ کھانا کھانے پر کانگریس پارٹی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے ملک مخالف اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر کانگریس نے یاد دلایا کہ عدنان سمیع کے والد ارشد سمیع خان پاکستان فضائیہ میں پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کانگریس نے ایکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1965 کی ہند-پاک جنگ میں ارشد سمیع نے حصہ لیا تھا اور پٹھان کوٹ فوجی اڈے پر حملے میں بھی ان کا کردار رہا تھا، جبکہ انہی کے بیٹے عدنان سمیع کے ساتھ موہن بھاگوت کھانا کھا رہے ہیں۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے سوال اٹھایا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ملک کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، آر ایس ایس کے صد سالہ تقاریب کے سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران موہن بھاگوت کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اپنی تصاویر عدنان سمیع نے ایکس پر شیئر کیں۔



