نیشنل

ویرساورکر کو بھارت رتن دینے سے اعزاز کی اہمیت اور قدر بڑھے گی: موہن بھاگوت

ممبئی _ ممبئی میں اتوار کو منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ اگر ویر ساورکر کو بھارت رتن سے نوازا جائے تو اس اعزاز کی اہمیت اور قدر مزید بڑھ جائے گی۔ ان کے اس بیان کے بعد بی جے پی کی جانب سے ساورکر کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دینے کے مطالبے کو نئی تقویت ملنے کی بحث شروع ہوگئی ہے۔

 

مرکزی حکومت نے آخری بار 2024 میں بھارت رتن ایوارڈز کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب تک کسی نئے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ دراصل ساورکر کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ نیا نہیں بلکہ کئی برسوں سے اٹھایا جاتا رہا ہے۔

 

مہاراشٹر میں بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں بھی اس وعدے کو شامل کیا تھا، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء بھی اس سلسلے میں بیانات دے چکے ہیں۔

 

بی جے پی کے اس موقف پر ماضی میں سیاسی تنازعہ بھی کھڑا ہوا تھا۔ کانگریس نے گاندھی جی کے قتل میں مبینہ کردار کا حوالہ دیتے ہوئے ساورکر کو بھارت رتن دینے کی مخالفت کی، جبکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ 1857 کی پہلی جنگِ آزادی کو تاریخی حیثیت دلانے میں ساورکر کی تحریروں اور خدمات کا اہم کردار رہا۔

 

ان تمام بحث کے باوجود اب تک ساورکر کو بھارت رتن دینے کا فیصلہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا ہے، تاہم آر ایس ایس سربراہ کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ آیا اس مرتبہ ساورکر کو یہ اعزاز دیا جائے گا یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button