مضامین

چندرا بابو نائیڈو کو انڈیا اتحاد کی جانب سے بھاری آفر !

دہلی سے کبیر داس کی رپورٹ 

لوک سبھا انتخابات میں بادشاہ گر کا موقف حاصل کرنے والے تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو کو انڈیا اتحاد کی جانب سے بھاری آفر دئے جانے کی اطلاع ہے

 

ذرائع کے مطابق دہلی میں آج انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی، اکھلیش یادو، شرد پوار ، ادھو ٹھاکرے اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں نریندر مودی کو تیسری معیاد کے لئے وزیراعظم بننے سے روکنے کے لئے سیکولر جماعتوں کی تائید سے حکومت تشکیل دینے کی گنجائش کا جائزہ لیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر بعض قائدین نے تلگودیشم  پارٹی اور نتیش کمار  کو این ڈی اے سے انڈیا اتحاد میں لانے کی کوشش کا مشورہ دیا۔ ایک قائد  نے یہ بھی مشورہ دیا کہ چندرا بابو نائیڈو کو نائب وزیراعظم بنانے اور تلگودیشم کو 5 وزراء اور اسپیکر دینے کا آفر دیا جائے۔ شاہد وہ این ڈی اے سے باہر نکل کر انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے۔

 

جس پر بعض قائدین نے کہا کہ یہ بھاری آفر چندرا بابو نائیڈو کو ان کے شاگرد چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے ذریعہ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button