نیشنل

بہار اسمبلی انتخابات: مجلس کا پہلا کھاتہ کھل گیا، سرور عالم کی شاندار جیت — مزید 5 حلقوں میں بھی سبقت برقرار

بہار اسمبلی انتخابات: مجلس کا پہلا کھاتہ کھل گیا، سرور عالم کی شاندار جیت — مزید 5 حلقوں میں بھی سبقت برقرار

 

بہار اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے اپنا پہلا کھاتہ کھول دیا ہے۔ کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار سرور عالم نے 20 ہزار سے زائد ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جو پارٹی کے لیے بڑی سیاسی تقویت سمجھی جا رہی ہے۔

 

بتدائی رجحانات میں پارٹی مزید 5 حلقوں میں مضبوط سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امور سے اخترالایمان 23,017 ووٹوں کی فیصلہ کن برتری پر ہیں۔ بائسی حلقے میں غلام سرور 6,680 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ جوکی ہٹ میں محمد مرشد عالم نے 6,605 ووٹوں کی سبقت حاصل کی ہوئی ہے۔ ٹھاکر گنج سے غلام حسنین 3,263 ووٹوں سے برتری قائم کیے ہوئے ہیں جبکہ بہادر گنج میں توصیف عالم 2,915 ووٹوں سے سبقت میں ہیں۔

 

مجلس کی یہ ابتدائی کارکردگی نہ صرف پارٹی کی طاقت میں اضافہ کررہی ہے بلکہ انتخابی منظرنامے میں ایک نئی سیاسی ہلچل بھی پیدا کر رہی ہے۔ جیسے جیسے ووٹوں کی گنتی آگے بڑھ رہی ہے، یہ رجحانات مزید اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور ریاست کے سیاسی نقشے میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button