بہار اسمبلی انتخابات کل ہوگی پہلے مرحلہ کی پولنگ

نئی دہلی ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا مرحلہ تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل ریاست کے 38 اضلاع میں سے 18 اضلاع کی 121 نشستوں کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اس مرحلے میں تمام جماعتوں کے جملہ 1,314 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے
جن حلقوں میں پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی ان میں راگھوپور جہاں سے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو الیکشن لڑ رہے ہیں، اور مہوا بھی شامل ہیں جہاں سے تیج پرتاپ یادو میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات آزادانہ اور پرامن ماحول میں کروانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ
ووٹرس کو آزادانہ طور پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ بہار کے مسائل زدہ علاقوں میں مرکزی مبصرین اور سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ فلائنگ اسکواڈز اور سورے لینس ٹیموں کے ذریعے ووٹرز کو متاثر کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر رائے دہندگان کو نقدی، شراب اور تحائف کا لالچ دیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔



