نیشنل

بہار میں مجلس کی دو شاندار فتح — سرور عالم کے بعد اخترالایمان بھی بھاری اکثریت سے کامیاب، دیگر 4 حلقوں میں سبقت برقرار

بہار میں مجلس کی دو شاندار فتح — سرور عالم کے بعد اخترالایمان بھی بھاری اکثریت سے کامیاب، دیگر 4 حلقوں میں سبقت برقرار

 

بہار اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  نے مسلسل دوسری بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آمور اسمبلی حلقہ سے اخترالایمان نے 38,943 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ شاندار جیت درج کی ہے۔ یہ مجلس کی دوسری فتح ہے جس نے انتخابی ماحول میں پارٹی کی مضبوط موجودگی کو مزید واضح کردیا ہے۔

 

اس سے قبل کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں مجلس نے اپنا پہلا کھاتہ کھولا تھا، جہاں پارٹی امیدوار سرور عالم نے 23021 ہزار سے زائد ووٹوں کی فیصلہ کن سبقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ان کی یہ جیت AIMIM کے لیے بڑی سیاسی مضبوطی کا باعث بنی ہے۔

 

 

ابتدائی نتائج کے مطابق پارٹی مزید 4 حلقوں میں مضبوط سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے:

 

بائسی سے غلام سرور 6,680 ووٹوں سے آگے

 

جوکی ہٹ سے محمد مرشد عالم 6,605 ووٹوں کی برتری پر

 

ٹھاکر گنج سے غلام حسنین 3,263 ووٹوں سے سبقت میں

 

بہادر گنج سے توصیف عالم 2,915 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

 

 

مجلس کی دو یقینی فتوحات اور دیگر حلقوں میں بڑھتی ہوئی سبقت نے ریاست کے انتخابی منظرنامے میں بڑی ہلچل پیدا کردی ہے۔ جیسے جیسے گنتی آگے بڑھ رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button