نیشنل

بہار میں 6 بچوں ماں بیوہ خاتون حنا پروین کا گینگ ریپ کے بعد قتل

پٹنہ _. بہار کے مدھے پورہ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 30 سالہ بیوہ خاتون حنا پروین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ مرلی گنج تھانہ حلقہ کے بھیرُوپتی گاؤں، وارڈ نمبر 14 میں پیش آیا۔

 

اطلاعات کے مطابق 3 جنوری کی رات کندن اور چندن نامی دو ملزمین نے خاتون کو بندوق کی نوک پر اس کء مکان سے اغوا کیا، بعد ازاں قریب 500 میٹر دور ایک جھونپڑی میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کی اور پھر گلا ریت کر قتل کر دیا۔ 6 جنوری کی صبح خاتون کی نعش برآمد ہوئی، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

 

حنا پروین کے 6 کم سن بچے ہیں، جبکہ اس کے شوہر کا ایک سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔ اس سانحے کے بعد بچے مکمل طور پر یتیم ہو گئے ہیں اور ان کی حالت زار نے ہر آنکھ نم کر دی ہے۔

 

واقعہ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ مائنارٹی کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اب تک پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ عوامی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر متاثرہ بچوں کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور انصاف کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button