نیشنل

بہار میں نئی حکومت کی تشکیل – نتیش کمار کا دسویں بار چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف

بہار میں جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے جمعرات کو ریاست کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔ یہ تقریب پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوئی،

 

جہاں ریاست کے گورنر عارف محمد خان نے نتیش کمار سے حلف لیا۔ نتیش کمار بہار کے چیف منسٹر کے طور پر دسویں بار حلف اٹھانے والے پہلے قائد بن کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کئے ہیں۔نتیش کابینہ میں ڈپٹی چیف منسٹرس کے طور پر سامراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا نے بھی حلف لیا۔

 

بی جے پی کے 14 اراکین اسمبلی نے وزراء کے طور پر حلف کیا۔ حلف برداری کی اس پر وقار تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء امیت شاہ، جے پی نڈا، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندر ببو نائیڈو، یو پی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ، دہلی کی چیف منسٹر ریکھا گپتا، این ڈی اے کی زیر قیادت ریاستوں کے چیف منسٹرس اور بی جے پی کے دیگر قائدین نے بھی شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button