بہار کے سیمانچل میں مجلس کا شاندار مظاہرہ — پانچوں حلقوں میں مجلس کی بھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی
بہار اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمانچل کے پانچ حلقوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے
۔ امور اسمبلی حلقہ سے مجلس کے سینئر قائد اخترالایمان نے 38,943 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ زبردست جیت درج کی، جبکہ کوچادھامن میں سرور عالم نے 23,021 سے زائد ووٹوں کی برتری کے ساتھ اپنے حریفوں کو واضح طور پر ناکام بنادیا۔ بہادر گنج حلقہ میں محمد توصیف عالم نے 28,726 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی
اور بائسی اسمبلی حلقہ میں غلام سرور نے 27,251 ووٹوں کی برتری کے ساتھ اپنی جیت یقینی بنائی۔ جوکیہٹ اسمبلی حلقہ میں محمد مرشد عالم نے 28,803 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ تاریخی فتح حاصل کی
۔ پانچوں حلقوں میں اس شاندار کامیابی نے نہ صرف مجلس کی طاقت میں اضافہ کیا ہے بلکہ سیمانچل کی سیاسی فضا میں نئی تبدیلیوں کی راہ بھی ہموار کی ہے۔



