نیشنل
گیتس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس کا دورہ آندھراپردیش

گیتس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس اپنے وفد کے ہمراہ پیر کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے گنّاورم ایئرپورٹ پہنچے، جہاں آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان، وزیر نارا لوکیش سمیت متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شدید دھند کے باعث طیارہ تقریباً پندرہ منٹ تک فضا میں گردش کرتا رہا، تاہم اے ٹی سی کی اجازت کے بعد بحفاظت لینڈنگ ممکن ہوئی۔ایئرپورٹ سے استقبال کرنے والا وفد امراوتی کے قریب واقع سکریٹریٹ روانہ ہوا، جہاں چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو بل گیٹس اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
بعد ازاں وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گیتس فاؤنڈیشن کے تعاون سے ریاست میں تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں جاری منصوبوں کی توسیع پر تبادلۂ خیال کیا گیا
۔



