انٹر نیشنل

نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی ایران میں گرفتار

نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایرانی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے حامیوں نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں مشتبہ حالات میں انتقال کرنے والے ایک انسانی حقوق کے وکیل کی یادگار پر حاضری کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

 

اس واقعہ سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم نے بھی گرفتاری کی اطلاع دی ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اب تک اس سلسلہ میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

ایران میں خواتین کے حقوق کے لئے حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والی نرگس محمدی کو ماضی میں متعدد بار قید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ کئی مرتبہ سزائیں کاٹ چکی ہیں اور کوڑوں کی سزا بھی برداشت کرچکی ہیں

 

۔ گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ان کی مسلسل جدوجہد کے اعتراف میں انہیں سال 2023 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ نوبیل انعام کے لئے ان کا انتخاب اس وقت ہوا جب وہ جیل میں قید تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button