نیشنل
بلقیس بانو کیس۔ ایک مجرم کی پیرول پررہائی
نئی دہلی: بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے 11 مجرموں میں سے ایک کو خودسپردگی کے 15 دن بعد 5 دن کی پیرول پررہائی عمل میں آئی کیونکہ اس کے سسر کی موت ہوگئی۔ 7 سے 11 فروری تک پیرول کی اجازت دی گئی ہے۔ مجرم پردیپ مودھیا اپنے سسر کی موت کے بعد
گجرات ہائیکورٹ کی طرف سے دی گئی پانچ دن کی پیرول پر جیل سے باہر آیا اور داہود ضلع میں اپنے آبائی گاؤں رندھیک پور پہنچا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سزا منسوخ کردینے کے بعد تمام 11 مجرموں نے جیل میں خودسپردگی اختیارکیا تھی۔