نیشنل

بابا صدیقی قتل میں سلمان خان کو دھمکی دینے والی بشنوئی گینگ ملوث

ممبئی: بابا صدیقی کے قتل کیس میں بدنام زمانہ بشنوئی گینگ ملوث ہے جو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے معاملات میں ملوث ہے۔ ممبئی پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے خود کو بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کا رکن بتایا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی گزشتہ 25 تا 30 دنوں سے کی جا رہی تھی۔ ملزمین بابا صدیقی کے آنے جانے والے علاقے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ بابا صدیقی قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمین نے پوچھ تاچھ کے دوران بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تینوں ملزم آٹو رکشا سے باندرہ ایسٹ آئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابا صدیقی پر فائرنگ کرنے سے قبل تینوں وہاں کچھ دیر انتظار کرتے رہے۔

 

گرفتار کیے گئے دو ملزمان کے نام کرنیل سنگھ اور دھرم راج کشیپ ہیں۔ کرنیل ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ دھرم راج اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ ایک اور مطلوب ملزم فرار ہے۔ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button