نیشنل

بہار میں بی جے پی لیڈر گوپال کھیمکا کو گولی مار دی گئی

بہار کے مشہور تاجر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر گوپال کھیمکا کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں پیش آیا، جہاں ان کے گھر کے قریب واقع ایک ہوٹل کے سامنے نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

 

ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب آنے کے دوران پیش آیا یہ واقعہ سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل پیدا کر رہا ہے۔

 

گوپال کھیمکا "مگدھ ہاسپٹل” کے مالک تھے، جو بہار کے قدیم پرائیویٹ ہاسپٹل میں شمار ہوتا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے اپارٹمنٹ کے قریب واقع ایک ہوٹل سے واپس آ رہے تھے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق جائے واردات کے اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم، قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

 

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گوپال کھیمکا کے بیٹے گنجن کھیمکا کو بھی چھے سال قبل اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔ 2018 میں گنجن کو ویسال علاقے میں واقع اپنی فیکٹری سے نکلتے وقت بائیک پر آئے حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button