نیشنل
بی جے پی لیڈر مادھوی لتا کی شرانگیزی، ایئرپورٹ کے عبادت خانے میں نماز ادا کرتی خواتین کو ڈسٹرپ کیا

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، میں ایک متنازعہ واقعہ پیش آیا جہاں تلنگانہ بی جے پی لیڈر مادھوی لتا عبادت کے کمرے میں داخل ہوئیں اور اس وقت پوجا ارچنا شروع کر دی جب مسلم خواتین نماز ادا کر رہی تھیں،
جس سے عبادت میں خلل پیدا ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق، نماز کے دوران اس طرح کی سرگرمی سے وہاں موجود خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ماحول میں بے چینی پیدا ہوگئی۔
واضح رہے کہ عوامی مقامات پر قائم عبادت گاہیں خاموشی، باہمی احترام اور ذاتی عبادت کے لیے مخصوص ہوتی ہیں، جہاں ہر فرد کو بلا مداخلت اپنی عبادت کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ ایسے مقامات پر کسی بھی قسم کی مداخلت یا اشتعال انگیزی نہ صرف غیر مناسب بلکہ باہمی ہم آہنگی کے خلاف بھی سمجھی جاتی ہے۔



