نیشنل

ہریانہ میں کانگریس کی امیدوں پر پانی پھر گیا _ بی جے پی کو تیسری مرتبہ اقتدار

نئی دہلی _ 8 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں  بی جے پی نے ریاستی اسمبلی کے 90 سیٹوں میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اور تیسری مرتبہ اقتدار کو برقرار رکھا۔ اسی طرح تمام دعوؤں اور ایگزٹ پول رپورٹس کے باوجود کانگریس اقتدار تک نہیں پہنچ پائی ہے۔جس سے کانگریس کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے 89 اور کانگریس نے 89 سیٹوں پر الیکشن لڑا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ریاست میں زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ تھا کانگریس کو 37 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔جبکہ آئی این ایل ڈی نے 2، آزاد امیدواروں نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button