شملہ سنجولی مسجد کے بعد ایک اور مسجد کو منہدم کرنے بی جے پی کا مطالبہ

File photo
نئی دہلی: شملہ میں واقع سنجولی مسجد کو لے کر تنازعہ کھڑا کرنے کا معاملہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ اب تازہ طورپرکسمپٹی علاقہ کی ایک اور مسجد کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بی جے پی لیڈر راکیش شرما اور کونسلر رچنا شرما نے انتظامیہ کو ایک یاد داشت پیش کی ہے
جس میں کہا ہے کہ کسمپٹی میں بنائی گئی مسجد غیر قانونی ہے اور مرکزی حکومت کی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ سال 17-2016 میں کسمپٹی کی مسجد کا افتتاح ہوا تھا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ وقف بورڈ ایکٹ کے مطابق جامع مسجد تعمیر کرنے کے لیے علاقہ میں 40 مسلم خاندانوں کا ہونا ضروری ہے لیکن کسمپٹی میں اتنے مسلم خاندان موجود نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کسمپٹی کے آس پاس کے علاقوں نیو شملہ بیلیا وغیرہ میں مسلم خاندانوں کی تعداد کم ہے ایسے میں مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران آنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہاں کے آس پاس کے رہنے والے لوگ نہیں ہیں۔