نیشنل

آندھراپردیش میں 12 سیاحوں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی _ مسلم خاندان کی دو خواتین جاں بحق ، ایک شخص لاپتہ

آندھرا پردیش کے نندیال ضلع میں اووکو ذخیرہ آب میں 12 سیاحوں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  اور  11 افراد کو ساحل پر لایا گیا۔ لیکن ایک خاتون ساحل پر لانے کے بعد دم توڑ گئی۔ ایک اور خاتون ہاسپٹل میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ اس واقعہ میں ایک اور شخص لاپتہ ہے اور اس شخص کی تلاش جاری ہے۔

 

اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے اووکو ریزروائر پر سیاحوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق رسول نامی شخص کوولا کنٹلا سرکل پولیس اسٹیشن میں اسپیشل برانچ کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں رسول آج  اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے خاندان کے افراد کے ساتھ کشتی رانی کے لئے اووکو ذخیرہ آب آئے تھے اس دوران افراد خاندان کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے اور وہ کشتی الٹ گئی۔

اور وہ سب پانی میں گر کر لاپتہ  ہو گئے۔ تاہم ماہر تیراکوں نے فوری حرکت میں آکر پانی میں ڈوب جانے والے 11 افراد کو باہر نکال لایا ۔جن میں آشابی نامی خاتون نے دم توڑ دیا جبکہ ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران نورجہاں کی موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ سیاحوں نے لائف جیکٹس پہننے کی وجہ سے بڑے  جانی نقصان سے بچا گیا۔  جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت آشابی اور نورجہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button