نیشنل

بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشئے کمار کی بیٹی سائبر جرائم کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشئے کمار نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی بھی سائبر جرائم کا شکار ہوئی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا "میں اپنے گھر میں پیش آئے ایک چھوٹے واقعے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ میری

 

 

بیٹی جو ابھی ٹین ایج ہے، آن لائن ایک گیم کھیل رہی تھی۔ اچانک ایک اجنبی کی طرف سے میسج آیا کہ کیا ‘تم لڑکی ہو یا لڑکا؟’۔ اُس نے جواب میں لکھا کہ وہ لڑکی ہے۔ پھر اُس شخص نے دوسرا پیغام بھیجا ‘کیا تم اپنی برہنہ تصاویر بھیج

 

 

سکتی ہو؟’۔ میری بیٹی نے فوراً فون بند کر دیا اور سارا واقعہ اپنی ماں کو بتایا،” انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ایسے سائبر جرائم سے آگاہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہفتے میں کم از کم ایک پیریڈ ہونا چاہیے۔اکشے کمار نے جمعہ کے روز

 

 

ممبئی میں ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ’سائبر جرائم سے متعلق شعور بیداری‘ کے پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ ہونے والے سائبر فراڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ

 

 

تلخ تجربہ شیئر کیا۔اس تقریب میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور کئی سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button