نیشنل

بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر ہاسپٹل میں شریک

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر (89) کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں معمول کے طبی ٹیسٹ کے لیے شریک کیا گیا ہے۔ عمر سے متعلق کچھ مسائل کے باوجود ان کی صحت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

 

 

دھرمیندر اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ رہتے ہیں ورزش اور فزیوتھراپی کے ذریعے خود کو فِٹ رکھتے ہیں اور جلد ہی سری رام راگھون کی جنگ پر مبنی فلم "اکّیس ” میں نظر آئیں گے۔ جمعہ کے روز دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں شریک کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر جو اس دسمبر میں اپنی 90ویں سالگرہ منانے والے ہیں فی الحال ایک معمولی طبی چیک اپ کے لیے اسپتال میں ہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو عمر سے متعلق چند معمولی صحت کے مسائل ہیں جن کے باعث انہیں چند ٹیسٹ کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں دھرمیندر کے سب سے چھوٹے بیٹے بوبی دیول نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اب بھی اپنی پہلی اہلیہ پرکاش کور کے ساتھ کھنڈالا کے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں

 

 

جو ممبئی کے قریب واقع ہے۔اداکار اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ورزش اور فزیوتھراپی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک حوصلہ افزا ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ فزیوتھراپی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا“دوستوں، آپ کی نیک تمناؤں اور خدا کے کرم سے میں صحت مند رہنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ یوگا، ورزش، اور اب فزیوتھراپی بھی کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button