نیشنل
ممبئی سے مسقط اور جدہ جانے والے 2 طیاروں میں بم رکھے جانے کی دھمکی

ممبئی: ممبئی سے جدہ اور مسقط جانے والے 2 طیاروں میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ جدہ اور مسقط کے لیے پرواز کرنے والے انڈیگو کے دو طیاروں کو ٹیک آف سے قبل بم کی دھمکی موصول ہوئی
جس سے فوری طور پر حفاظتی جانچ اور خطرے سے بچنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6ای 1275 (ممبئی / مسقط) اور فلائٹ نمبر 6ای 56 (ممبئی / جدہ) میں بم رکھے جانے کی دھمکی ملی تھی اور دونوں طیاروں کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے لیے الگ الگ علاقوں میں لے جایا گیا۔ انڈیگو کے ترجمان نے کہا
اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد لازمی سیکورٹی جانچ فوری طور پر شروع کی گئی ۔