نیشنل

حیدرآباد، کریم نگر کے علاوہ آندھرا پردیش کی عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی عدالتوں کو بم دھمکیوں کے پیغامات موصول ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔

 

حیدرآباد میں نامپلی عدالت اور کریم نگر کی عدالتوں کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش میں اننت پورم، راجمندرّی سنٹرل اور ضلع کی عدالتوں میں بم رکھنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

 

موصول شدہ ای میل میں بتایا گیا کہ بم دوپہر 12:05 بجے پھٹیں گے۔ای میل میں کہا گیا کہ 12 آر ڈی ایکس بم عدالتوں میں رکھے گئے ہیں۔ پولیس نے فوراً الرٹ جاری کرتے ہوئے ججز، وکیلوں اور عوام کو عدالتوں کی حدود سے باہر نکالا اور بم اسکواڈز کے ذریعے تلاشی شروع کی گئی۔

 

حالیہ تحقیقات میں یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا یہ صرف دھمکی ای میل تھی یا کسی کیس میں رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔سائبر سیل کے حکام اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں کہ یہ ای میل کہاں سے اور کس نے بھجوایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button