نیشنل

مدینہ سے حیدرآباد آنے والے طیارہ میں بم کی اطلاع ۔ احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہونے کے بعد انڈیگو کی حیدرآباد آنے والی دو پروازوں کاںرخ ہنگامی طور پر دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔

 

مدینہ سے آنے والی پرواز کو احمد آباد جبکہ شارجہ سے آنے والی پرواز کو ممبئی منتقل کیا گیا۔دونوں طیاروں کو علیحدہ مقامات پر کھڑا کرکے مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ سی آئی ایس ایف اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پروٹوکول کے تحت مکمل تلاشی لی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھمکی افواہ معلوم ہو رہی ہے تاہم واقعہ کے باعث فضائی سفر کے شیڈول میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button